Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

آئل تنصیبات پر حملہ، ایرانی ہتھیاروں کا استعمال ہوا،سعودی فوجی ترجمان

اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2019 05:49am

سعودی عرب نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکی آئل تنصیبات پر حملہ ایرانی ہتھیاروں سے کیا گیا ہے ۔ٹی وی بریفنگ میں  سعودی عرب کے فوجی ترجمان نے کہا  کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے سعودی کمپنی آرامکو کی آئل تنصیبات پر حملہ ایرانی ہتھیاروں سے کیا گیا ہے ۔

اپنی بریفنگ میں فوجی ترجمان ترکی آل مالکی کا کہنا تھا کہ یہ حملہ یمن سے نہیں کیا گیا اور حملہ کے مقام کے تعین سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ۔

ایران نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے سعودی عرب کو مزید حملوں کی دھمکی دی ہے اور غیر ملکیوں کو  خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر جائے وقوعہ خالی کردیں کیونکہ وہاں پر مزید حملے کیے جاسکتے ہیں۔

حوثی باغیوں کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے ہاتھ کافی لمبے ہیں اور یہ ہر مقام تک پہنچ سکتے ہیں ، حوثی باغیوں کا کہنا تھا کہ حملے میں جیٹ انجن سے ترمیم شدہ ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔

Source: Washington post