Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

امریکی اداکارہ فیلیسٹی ہفمین کو 14 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا

شائع 16 ستمبر 2019 03:46pm
امریکی اداکارہ کو 14 روز کیلئے جیل کی سزا امریکی اداکارہ کو 14 روز کیلئے جیل کی سزا

معروف امریکی اداکارہ فیلیسٹی ہفمین کو امریکا کے بہترین کالجوں میں رشوت دے کر بچوں کو داخلے دلانے کے اسکینڈل میں 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کے روز امریکا کے بہترین کالجوں میں رشوت دے کر بچوں کو داخلے دلانے کے اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی اور اداکارہ کو جرم ثابت ہونے پر 14 روز کیلئے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔

Image result for felicity huffman

اداکارہ فیلیسٹی ہفمین نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے داخلے کیلئے 15 ہزار ڈالرز رشوت دے کر داخلہ ٹیسٹ ایس اے ٹی کے نمبر بڑھوائے تھے۔

اس اسکینڈل میں 34 دولت مند والدین نے اپنے بچوں کے داخلے کیلئے ہزاروں جبکہ کچھ والدین نے لاکھوں ڈالرز رشوت کے طور پر دیئے۔

Related image

اداکارہ فیلیسٹی والدین میں سے وہ پہلی خاتون بن گئیں جس کے خلاف عدالت نے اپنا فیصلہ سناتا ہوئے 14 روز روانہ جیل کردیا ہے۔

بوسٹن فیڈرل کورٹ کے جج نے ہفمین کو 14 دن قید، 30 ہزار ڈالر جرمانے اور 250 گھنٹے کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ہے، دوران سماعت جج کا کہنا تھا کہ والدین کو پیغام ہے کہ وہ اپنی دولت کے بلبوتے پر مستحق بچوں کا حق چھین نہیں سکتے۔

Related image

داخلے کے امتحانات میں نمبرز بڑھانے کیلئے انتظامیہ اور کوچز کو رشوت دینے کا اسکینڈل رواں برس مارچ کے ماہ میں سامنے آیا تھا جس میں اب تک 50 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس نیٹ ورک کے سرغنہ امریکی گلوکار ولیم رک ہے جنہوں نے رشوت کے طور پر 25 ملین ڈالرز وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔