Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

شائع 16 ستمبر 2019 02:46pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل اور اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو طویل عرصے بعد کیمپ میں طلب کرلیا گیا، حتمی اسکواڈز کا اعلان 21 ستمبر کو ہوگا۔

کیریبین لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو کیمپ میں مدعو نہیں کیا گیا، کھلاڑی اٹھارہ ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے۔

سولہ رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جائے گا۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، عمراکمل، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، امام الحق، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان اور شاداب خان شامل ہیں۔

ون ڈے ٹیم چوبیس ستمبر کو کراچی روانہ ہوگی جہاں 27 ستمبر سے سری لنکا کیخلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔