Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

پشاور اور ہری پور کے سرکاری اسکولوں میں عبایا لازمی قرار

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2019 02:17pm

پشاور:محکمہ تعلیم  ہری پور اور پشاور  نے تمام سرکاری سکولوں کی طالبات کیلئے عبایا اوڑھ کر آنا لازمی قرار دے دیا،عمل درآمد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

 خیبرپختونخوا کے 2اضلاع میں سرکاری سکولوں کی طالبات کیلئےعبایا اوڑھ کر آنا لازمی قرار دے دیا۔ نوٹیفکیشن کے جاری ہوتے ہی والدین کی بڑی تعداد نے نوٹیفکیشن کو غیر ضروری قرار دے دیا۔

 بعض والدین کے مطابق  ڈی او ایجوکیشن بچوں کے اسکول کے اندر کے زمہ دار ہیں باہر کی نہیں،اگر نوٹیفکیشن واپس نہ ہوا تو تمام والدین سمیت احتجاج کریں گئے۔

 دوسری طرف ممتاز ماہر تعلیم سیدہ زہرہ سکندر نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ  طالبات کیلئے عبایا اوڑھ کر آنا اسلامی تعلیمات کا بھی حصہ ہےاور طالبات کیلئے  ایک محفوظ عمل بھی ہے۔

  مشیر تعلیم  ضیا اللہ بنگش نے اسے روایات اور ثقافت کا حصہ قرار دے دیا اور اعائدہ کیا کہ اسکا دائرہ جلد پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا ۔

 محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن سے ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا جسے کچھ افراد نے غیر ضروری قرار دیا تو کچھ اس کے حق میں نظر ائے تاہم حکومت کے ہر عمل میں ضرورت معاملہ فہمی کی ہے ۔