Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

فضل الرحمان اور بھارت فیاض الحسن چوہان کے نشانے پر

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2019 02:50pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اے پی سی کا اجلاس بلا رہے ہیں جبکہ ان کی عمر تو اب اللہ اللہ کرنے کی ہے، مولانا نے کشمیر کے نام پر بائیس کروڑ کی لسی پی لی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ مولانا فضل الرحمان اے پی سی کا اجلاس بلا رہے ہیں جبکہ ان کی عمر تو اب اللہ اللہ کرنے کی ہے۔

بھارت میں کسی بھی کمیونٹی کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ خلاء سے بھی خلائی مخلوق نے پیغام بھیجا ہے کہ بھارت کو خلاء کی نہیں بیت الخلاء کی ضرورت ہے۔