Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جیورجینا روڈریگز سے شادی کریں گے

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2019 01:02pm
کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جیورجینا روڈریگز کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جیورجینا روڈریگز

کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ جیورجینا روڈریگز سے ضرور شادی کریں گے۔

یووینتس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل جیورجینا میری زندگی کا پیار ہیں اور میں مستقبل میں ان سے شادی کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Image result for ronaldo and georgina

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سپر اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ جیورجینا سے شادی کرنے کی وجہ سے میری والدہ بھی خوش ہو جائیں گی۔ انہوں نے میری بہت مدد کی ہے اور ہاں میں ان سے محبت کرتا ہوں۔

انہوں نے انٹرویو میں مزید کہا کہ ہم ایک دن ضرور شادی کریں گے کیونکہ یہ میری ماں کا خواب بھی ہے، وہ میری دوست ہیں، ہم ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں، میں نے ان کیلئے اپنے دل کا دروازہ کھولا اور انہوں نے میرے لئے اپنے دل کا روازہ کھولا۔

Image result for ronaldo and georgina

یہ دونوں 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، ان کی پہلی ملاقات ایک معروف برانڈ کی برانچ پر ہوئی جہاں جیورجینا سیلز اسسٹنٹ کے طور پر کام کررہی تھیں اور پھر ان کی ملاقات ایونٹ پر ہوئی۔

Image result for ronaldo and georgina

کچھ عرصہ قبل رونالڈو سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کی گرل فرینڈ کا کہنا تھا کہ کسی ایسے انسان کا پارٹنر ہونا جو بہت زیادہ مشہور ہو آسان نہیں ہے، لیکن میں دنیا کیلئے خود کو نہیں بدلوں گی۔ میں ان کیلئے کیا محسوس کرتی ہوں یہ سب سے اہم ہے۔

Image result for ronaldo with children

واضح رہے کہ رونالڈو کے چار بچے ہیں جن میں ایلانا مارٹینا، ایوا ماریا، کرسٹیانو رونالڈو جونیئر اور میٹیو رونالڈو شامل ہیں۔