Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

رابی پیرازادہ کو مگر مچھ اور سانپوں کیساتھ ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

شائع 14 ستمبر 2019 06:23pm

rabipirzada

پاکستان کی معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کو سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، گلوکارہ کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف نے مقامی عدالت میں چالان جمع کروادیا۔

چالان میں یہ درج ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کو سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع ملی کہ گلوکارہ نے غیر قانونی طور پر چار عدد اژدھے اور ایک عدد مگرمچھ اپنے سیلون میں رکھے ہوئے ہیں جو کہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

'لہذا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزمہ مذکورہ کا وائلڈ لائف ایکٹ 1972 ترمیم شدہ 2007 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ مزید انکوائری جاری ہے'۔

حکام کے مطابق اس خلاف ورزی پر رابی پیرزادہ پر جرمانہ اور 5 سال قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔ یہ جانور وائلڈ لائف ایکٹ کے تھرڈ شیڈول میں شامل ہیں، ان کا لائسنس کسی کو بھی جاری نہیں ہوسکتا اور اس اقدام کی سزا 2 سال قید تک ہوسکتی ہے۔