Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

اٹھارہ قیراط خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ چوری ہوگیا

شائع 14 ستمبر 2019 05:23pm

برطانیہ میں ٹوائلٹ چوری ہونے کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، لیکن یہ کوئی معمولی ٹوائلٹ نہیں تھا بلکہ یہ 18 قیراط خالص سونے سے بنا ہوا تھا جو انگلینڈ میں سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کی جائے پیدائش بلنھایم پیلس میں نصب تھا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ٹوائلٹ آئندہ جمعرات سے شروع ہونے والی ایک نمائش کیلئے وہاں لگایا گیا تھا، پوری طرح سے قابل استعمال یہ ٹوائلٹ ایک اطالوی آرٹسٹ نے تیار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق انہیں چوری کی اطلاع صبح 4 بج کر 57 منٹ پر ملی تاہم وہ چور 7 منٹ قبل ہی واردات مکمل کرکے وہاں سے رفو چکر ہوچکا تھا۔

ٹوائلٹ چوری کے شبے میں پولیس نے ایک 66 سالہ بزرگ شخص کو بھی گرفتار کیا ہے مگر ٹوائلٹ تاحال نہیں مل سکا۔

اس ٹوائلٹ کی مالیت تقریباً 50 لاکھ امریکی ڈالرز بتائی جارہی ہے جسے 27 اکتوبر تک نمائش کیلئے بلنھایم پیلس میں موجود رہنا تھا۔