Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کی جان لے لی

اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2019 05:08pm

آن لائن گیم پب جی ابتدا سے ہی متنازعہ رہا ہے تاہم گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کرناٹک کے بیل گاوی ضلع میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے سن کر آپ کی روح کانپ جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 21 سالہ لڑکے نے اس گیم کی خاطر اپنے باپ کی گردن کاٹ کر اسے قتل کردیا۔ لڑکے کے باپ نے اسے موبائل پر یہ گیم  کھیلنے سے روکا تھا۔

افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی نے علاقے کے پولیس کمشنر بی ایس لوکیشس سے گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ لڑکے کو گیم کی لت لگی ہوئی تھی اور وہ چاہتا تھا کہ اس کے والد موبائل کا ری چارج کروائیں تاکہ وہ گیم کھیل سکے۔

کمشنر نے مزید بتایا کہ اس بات پر باپ اور بیٹے میں جھگڑا ہوا جس پر لڑکے نے اپنی ماں کو کمرے سے باہر جانے کو کہا اور پھر پہلے اپنے باپ کا پیر کاٹا اور پھر سر دھڑ سے علحیدہ کردیا۔

واضح رہے کہ مختلف موبائل گیمز کی وجہ سے بچوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں جبکہ وہ جارح مزاج اور پر تشدد سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں۔ چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ایسی منفی سرگرمیوں والے موبائل گیمز پر پابندی عائد ہے۔