Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

اداکارہ صبا قمر کی فلم 'کملی' کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی

شائع 14 ستمبر 2019 04:11pm

اداکارہ صبا قمر کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنے ہنر کا لوہا منوایا اور خوب داد سمیٹی ہے۔

صبا قمر تین برس بعد بڑے پردئے پر فلم 'کملی' کے ساتھ واپسی کررہی ہیں جس کی پہلی جھلک انہوں نے اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

Kamli

A post shared by (@sabaqamarzaman) on

صبا قمر نے انسٹاگرام پر 2 تصاویر شیئر کیں اور اس میں فلم کا نام 'کملی' لکھا، اس فلم کو سرمد کھوسٹ اور فاطمہ ستار نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی پروڈکشن بھی سرمد کھوسٹ کی جانب سے ہی کی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Kamli

A post shared by (@sabaqamarzaman) on

واضح رہے صبا قمر نے سنہ 2016 کی فلم 'لاہور سے آگے' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور اب وہ ایک بار پھر فلم 'کملی' کے ذریعے پڑے پردے پر نظر آئیں گی۔