Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

نازوشنواری کیس، 5 سہولت کار گرفتار

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2019 06:00pm

 نازو شنواری کیس میں ملوث 5 سہولت کاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کی جائدادوں کو بھی تحویل میں لئے جانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

 پشاور پولیس نے دفعہ 512 کے تحت کاروائی شروع کردی جس کے بعد ملزمان کو عدالت سے اشتہاری قرار دیا جائے گا جبکہ ان کے اکاونٹس بھی سیل کیے جاینگے۔

 17 اگست کو پیشی کے سلسلے میں راولپنڈی سے پشاور آئی سمیرا صفدر کو قتل کیا گیا تھا جس میں ملوث ملزمان کے 5 سہولت کاروں محمد امین, فواد, سرفراز, شمس الدین اور عبدالقادر کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ملزمان کا کارخانوں مارکیٹ میں رائل پلازہ اور ریگی میں ہاوسنگ سوسائٹی سیل کردی گئی۔

اس سے قبل آئی جی خیبرپختونخوا محم نعیم نے پولیس کی عدم دلچسپی پر گلبہار پولیس سٹیشن کا پورا عملہ تبدیل کیا تھا۔

واضح رہے کہ جائیداد کے تنازعے پر نازو شنواری کا اپنے سوتیلے بھائی اور اسکے انکل سے تنازعہ چل رہا ہے ، اور پہلے نازو شنواری کے والد کو بھی اسہی تنازعے میں قتل کیا جاچکا ہے جس کے بعد نازو کی والدہ کو بھی قاتلوں نے سرعام قتل کردیا تھا جبکہ  نازو شنواری اوراسکے بھائی کو بھی دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے بعد دونوں بھائی اور بہن روپوش ہیں۔