Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

کشمیر سے متعلق بھارتی حکومت کی رپورٹ نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا

شائع 13 ستمبر 2019 03:18pm

مقبوضہ کشمیر میں چارہزارکشمری گرفتارکرلیے گئے ، سابق وزیراعلیٰ سمیت دو سو سیاستدان بھی اسیر ہیں ، 12 سوگرفتارقانونی حق سے بھی محروم ، کرفیوسے اشیاء خوردونوش کی قلت ، بھارتی حکومت کی رپورٹ نے ہی مودی سرکاری کے مظالم کو بے نقاب کردیا ۔

۔ مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوز مظالم کا بھانڈا بھارتی رپورٹ نے بھی چاک کردیا۔

 مودی سرکار کے اعدادوشمارنے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کردیا۔

بھارتی سرکارکی رپورٹ میں مقبوضہ وادی کے 13 اضلاع کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ 40 روزمیں 4 ہزار سے زائد افراد اور سابق وزراء اعلیٰ سمیت 2 سو زائد سیاستدان گرفتارکئے گئے ، تین ہزارپتھراؤ پراورڈیڑھ سو سے زائد کو شدت پسند گروپوں سے تعلق پرگرفتارکیا گیا ۔

تاہم 12سوسے زائد گرفتار قانونی حقوق سے محروم ہیں اکثر گرفتاریاں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نام پرکی گئیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال جانے کیلئے عالمی میڈیا نے بھی رابطے کیئے تاہم بھارتی وزارت داخلہ اور کشمیر پولیس حکام نے پراسرارخاموشی اختیارکررکھی ہے اور جواب دینے سے بھی گریزاں ہیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ کرفیو کے باعث لاکھوں لوگوں کو ادویات اور اشیائے خوردونوش تک رسائی نہیں ، انٹرنیٹ اورموبائل سروسز مسلسل بندش کے باعث زندگی رک چکی ہے ،  سکیورٹی فورسزاورمقامی کشمیریوں کے درمیان جھڑپیں بھی معمول بن چکی ہیں۔