Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کشمیر کا معاملہ براہ راست عالمی عدالت انصاف نہیں  لے جاسکتا، وزارت قانون

شائع 13 ستمبر 2019 03:07pm

مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں لے جانے پر وزارت قانون نے وزیراعظم کو اپنی رائے دے دی۔  وزارت قانون کا کہنا ہے کہ کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا سکتا۔ البتہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل رائے کیلئے معاملہ عالمی عدالت انصاف بھیج سکتی ہے ۔

 مسئلہ کشمیرعالمی عدالت انصاف میں لے جانے پر وزارت قانون نے وزیراعظم کو اپنی رائے دیتے ہوئے بتایا ہے کہ  معاملہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا سکتا۔

وزارت قانون نے وزیراعظم کو کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں اٹھانے کا مشورہ دیا ہے۔

وزارت قانون نے وزیراعظم کو بتایا ہے کہ سلامتی کونسل رائے کیلئے معاملہ عالمی عدالت انصاف بھیج سکتی ہے۔ معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے سے متعلق پاک بھارت کوئی معاہدہ نہیں۔ حکومت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کیلئے وزارت قانون سے رائے مانگی تھی۔