Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پیپلزپارٹی نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

شائع 13 ستمبر 2019 02:49pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وفاقی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا،، کہتے ہیں حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آرٹیکل 149 تو وفاقی حکومت پر نافذ ہونا چاہیے،

  سندھ اسمبلی بلڈنگ میں سعید غنی کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کا انتظام سنبھالنےکی باتیں غیر قانونی  و غیر آئینی ہیں، آرٹیکل 149 صرف ہدایت تک محدود ہے۔

 ، ان کا کہنا تھا ملک کی بدترین صورتحال تو وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے، لہذا آرٹیکل 149 تو وفاقی حکومت پر نافذ ہونا چاہیے۔

 اور اس ہم اس پر وفاقی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

،   رضا ربانی نے کہا ملک کی معاشی صورتحال بہت بری ہے

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے مستعفی ہونے کےبعد نئے انتخابات کروائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد صوبوں کا پیسہ ہڑپ کرنا چاہتا ہے، اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا خام خیال ہے اور یہ سوچ رکھنے والا احمقوں کی جنت میں رہتا ہے ۔

 رضا ربانی نے کہ اس حکومت کی روایت ہے جو آواز اٹھاتا ہے،اسکی آواز بند کی جاتی ہے، قاضی فائز عیسی ہوں یا میڈیا آواز دبائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جسٹس رضا کے خلاف ریفرنس بنایا گیا تو وہ قابل عمل نہیں ہوگا، جبکہ سعید غنی کا کہنا تھا چینلز مخصوص ایجنڈے کے تحت بلاول بھٹو  کی تقریر کے مخصوص حصے دکھا رہے تھے، بلاول بھٹو نے  نعرہ نہیں لگایا بلکہ ان عوامل کی نشاندہی کی۔