Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

عمران خان اقوام متحدہ میں 27 ستمبر کو خطاب کرینگے

شائع 13 ستمبر 2019 02:21pm

وزیراعظم عمران خان ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم 19 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کے بعد امریکا جائیں گے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہونگی۔

 وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کی دعوت پر انیس ستمبر کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت سے کشمیر کی صورتحال، پاک سعودی عرب دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کریںگے۔

وزیراعظم اکیس ستمبرکوسعودی عرب سے نیویارک کیلیے روانہ ہوجائیںگے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ، مشیر خزانہ ومشیر تجارت بھی شامل ہوںگے، وزیراعظم نیویارک میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کے گھرقیام کریںگے،۔

وزیراعظم دورے کے دوران مختلف عالمی راہنماؤں سے ملاقاتیں کریںگے جن کوحتمی شکل دی جارہی ہے، وزیراعظم ستائیس ستمبرکوجنرل اسمبلی سے اہم خطاب کریںگے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی مظالم پر تفصیلی بات کریں گے، وزیراعظم عمران خان اٹھائیس ستمبرکو وطن واپس روانہ ہوجائیںگے۔