Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2019 02:40pm

سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن اور ممبر صوبائی اسمبلی فریال تالپور اب سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گیں۔  عدالت نے اجازت دے دی۔

 ممبر صوبائی اسمبلی سندھ فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی  اجازت دے دی۔ عدالت نے حکم دیا اسپیکر سندھ اسمبلی کے آرڈز پر عمل درآمد کیا جائے ۔ جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔