Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

وزیر تعلیم کی پرائیویٹ اسکولوں کو فیسوں میں اضافے پر وارننگ

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2019 02:51pm

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نجی تعلیمی اداروں پر واضح کیا ہے کہ اگر کسی بھی پرائیویٹ اسکول نے فیس سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف بڑھائی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

  پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف زیادہ شکایات آرہی ہیں کہ وہ فیسوں میں پانچ فیصد سے زیادہ غیرقانونی اضافہ کررہے ہیں، نجی اسکول سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسیں بڑھائیں۔ پرائیویٹ اسکول انتظامیہ اپنے اختیارات سے تجاوزنہ کرے ، اگر کسی بھی پرائیویٹ اسکول میں فیس سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف بڑھائی گئی تو سخت ایکشن ہوگا۔

 شفقت محمود کا کہنا تھاکہ تمام صوبائی حکومتوں سے رابطہ کیا ہے کہ اپنے اختیارات کے مطابق اس معاملے کو کنٹرول کریں، جو بھی والدین اس حوالے سے احتجاج کررہے ہیں ان سے مذاکرات کئے جائیں۔