ملک کو درپیش چیلنجز کے لیے متفقہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے سدرن کمانڈہیڈکوارٹرزکادورہ کیا ہے ۔ آرمی چیف نے امن کیلئے فوج اورقانون نافذ کرنے والےاداروں کی کوششوں کوسراہا ۔ سپہہ سالار نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو ملک کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لئے متفقہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرزکوئٹہ کا دورہ کیا ہے ۔ جہاں آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ہے ۔
آرمی چیف نے بلوچستان میں منصوبوں کی تکمیل کے لئے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا اور صوبے میں قیام امن کے لئے کوششوں پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے ہمر اہ کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔ جس کا آرمی چیف نے نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس کا اعلان جنوری 2017 میں کیا تھا ۔
آرمی چیف نے بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ آنے والے وقت میں مختلف شعبوں میں مواقعوں کا فائدہ اٹھائیں گے ۔ نوجوان نسل کو قومی یکجہتی کے ساتھ درست سمت میں آگے بڑھنا ہو گا۔ سپہ سالار نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو ملک کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لئے متفقہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔
آرمی چیف کنرل قمر جاوید باجوہ نےبلوچستان کے طلبہ کی ذہانت کی بھی تعریف کی ہے ۔
Comments are closed on this story.