رہنما تحریک انصاف علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری کے سبب علیم خان کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔ عدالت نے انہیں 30 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے ممبر عبد العلیم خان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔۔۔۔
کیس کی سماعت جج راجہ جواد عباس نے کی۔۔ عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور ملزم علیم خان کو 30 ستمبر کو طلب کر لیا۔ عبد العلیم خان کے خلاف سال 2014 میں پی ٹی آئی کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے معاملے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.