Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

نفرت پھیلانے پر فیس بک کا اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف ایکشن

شائع 13 ستمبر 2019 01:31pm
فائل فوٹو

فیس بک نے عرب ممالک کے خلاف نفرت انگیز پیغام پھیلانے کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے آفیشل پیج کے خلاف ایکشن لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے آفیشل فیس بک پیج سے جاری پیغام کو فیس بک نے اپنی نفرت انگیز پیغامات سے متعلق پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیا۔

فیس بک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو کے پیج کا چیٹ فنکشن 24 گھنٹے کے لیے آٹو میٹک سسٹم کے تحت معطل کردیا گیا۔

فیس بک نے نیتن یاہو کی جماعت کی مہم کا جائزہ لیا ہے جس کے تحت پیج سے جاری ہونے والے پیغامات فیس بک کی ہیٹ اسپیچ (نفرت انگیز بیانات) پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

فیس بک نے دوبارہ اس طرح کی خلاف ورزی ہونے کی صورت میں مزید کارروائی سے بھی خبردار کیا ہے۔