Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پنجاب میں بڑی تبدیلیاں، عون چوہدری اور شہباز گِل برطرف

شائع 13 ستمبر 2019 01:24pm
فائل فوٹو

پنجاب میں بڑی تبدیلیاں، عون چوہدری کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، وزیراعلیٰ کے ترجمان شہباز گل کو بھی برطرف کریا گیا ہے، ملک اسد علی کو صوبائی وزیر اور آصف محمود کو نیا ایڈوائزر بنا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا نیا ایڈوائزر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے ترجمان شہباز گل کو بھی عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے جس کی وجہ 2 روز قبل ہونے والی پریس کانفرنس بنی۔

پنجاب حکومت نے ملک اسد علی کو صوبائی وزیر بنادیا جبکہ عثمان بزدار نے وزرا کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔