Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات کی فہرست میں پھرشامل

شائع 12 ستمبر 2019 06:33pm
قائداعظم یونیورسٹی/ فائل فوٹو قائداعظم یونیورسٹی/ فائل فوٹو

قائداعظم یونیورسٹی ایک بار پھر دنیا کی 500 بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہوگئی، یہ اس فہرست میں شامل ہونے والی واحد پاکستانی یونیورسٹی ہے۔

برطانوی جریدے 'ٹائمز ہائیر ایجوکیشن' نے دنیا کی 1400 جامعات کا جائزہ لیتے ہوئے 92 ممالک کی یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی 14 یونیورسٹیاں میں شامل ہیں۔

اس فہرست میں سندھ اور بلوچستان کی کوئی بھی یونیورسٹی جگہ نہیں بناسکی۔

پاکستان کی ٹاپ 500 کی لسٹ میں شامل ہونے والی قائداعظم یونیورسٹی کے علاوہ کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، یونیورسٹی آف پنجاب، بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، گورنمنٹ کالک یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف پشاور، راولپنڈی زرعی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف ویٹئرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس فہرست میں ٹاپ پوزیشن برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے نام رہی ہے جو 2017 سے یہ اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہے۔