Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

لیاری کی ننھی عالیہ سومرو کی آنکھوں میں بڑے بڑے خواب

شائع 12 ستمبر 2019 05:15pm

alia

لیاری کی 12 سالہ عالیہ سومرو مکے بازی کی ماہر، حریف کو ناکوں چنے چبوا دیتی ہیں۔ وہ آج نیوز کے مارننگ شو آج پاکستان کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے دنیا کی نمبر ون باکسر بننے کے عزم کا اظہار کیا۔

 جذبہ، جنون، محنت اور کوشش۔۔ رِنگ میں حریف کو زیر کرنے والی یہ ہیں کراچی کی باکسر عالیہ سومرو آج پاکستان کی مہمان جہاں انہوں نے اپنا مشن بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کا نام روشن کرنا اور دنیا کی نمبر ون باکسر بننا چاہتی ہیں۔

 چھوٹی سی عمرمیں حریفوں کو مات دے کر کئی میڈلز حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، وہ پاکستان کا روشن ستارہ ہیں۔