Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

روسی بینک کی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کی خواہش

شائع 12 ستمبر 2019 04:40pm
کاروبار

pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں روس کے ایکسپو بینک کے ڈائریکٹر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی، وزیراعظم نے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان سے روس کے ایکسپو بینک کے ڈائریکٹر نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرازاق داؤد بھی شریک تھے۔

روسی ایکسپو بینک کے ڈائریکٹر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہرکی جس پر وزیراعظم نے ان کی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے۔