Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

وہاب ریاض کا طویل دورائینے کی کرکٹ سے آرام کا فیصلہ

شائع 12 ستمبر 2019 03:51pm
قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض/ فائل فوٹو قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض/ فائل فوٹو

لاہور: قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے غیرمعینہ مدت تک کیلئے طویل دورائینے کی کرکٹ سے آرام کا فیصلہ کرلیا، قائداعظم ٹرافی دو ہزار انیس بیس سیزن سے بھی دستبرداری کا اعلان کردیا۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی خواہش تھی کہ میں طویل دورانیئے کی کرکٹ جاری رکھوں لیکن اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر یہ فیصلہ کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جب خود کو طویل دورانئے کی کرکٹ کھیلنے کا اہل سمجھوں گا، اپنی دستیابی ظاہر کردوں گا۔

فاسٹ بولر کایہ بھی کہنا تھا کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے، جہاں انہیں فٹنس جانچنے کا موقع ملے گا۔

وہاب ریاض نے ڈومیسٹک سیزن میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنا تھی، انہوں نے ایک سو چھتیس فرسٹ کلاس میچز میں چار سو اکتالیس شکار کیے جبکہ انہوں نے آٹھ سالہ ٹیسٹ کیرئیر میں ستائیس میچوں میں تراسی وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض نے اپنا آخری ٹیسٹ دو ہزار اٹھارہ میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا۔