Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

فٹنس اور ڈسپلن کے بغیر آگے کچھ کام نہیں آنا، مصباح الحق

شائع 12 ستمبر 2019 03:22pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو کہا کہ فٹنس اور ڈسپلن کے بغیر آگے کچھ کام نہیں آنا، نیا سسٹم ہے نئے طریقہ کار ہیں اس کے مطابق خود کو ڈھالیں۔

 قائداعظم ٹرافی کے لیے ٹیموں کے مختصر ٹریننگ کیمپ کا لاہور میں آغاز ہوگیا، سینٹرل پنجاب کے کھلاڑیوں نے این سی اے اور سدرن پنجاب نے فیصل گروانڈ میں مشقیں کی۔

  قائداعظم ٹرافی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے لیے قومی کرکٹرز نے دو روزہ ٹریننگ شروع کر دی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سینٹرل پنجاب کے کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیکچر دیئے۔

مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو کہا کہ فٹنس اور ڈسپلن کے بغیر آگے کچھ کام نہیں آنا۔ نیا سسٹم ہے نئے طریقہ کار ہیں اس کے مطابق خود کو ڈھالیں۔

  دوسری جانب سدرن پنجاب ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاہ فیصل گروانڈ میں ٹریننگ کی۔ وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے تاحال اپنی ٹیمز کو جوائن نہیں کیا۔ قائداعظم ٹرافی کا آغاز چودہ ستمبر سے ہوگا جس میں پہلی بار چھ صوبائی ٹیمیں حصہ لیں گی۔