Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

علی ظفر کے بیان پر جرح کیلئے میشا شفیع کے وکلاء طلب

شائع 12 ستمبر 2019 03:17pm

alimeesha

سیشن عدالت لاہور نے میشا شفیع کے خلاف دائر دعویٰ میں علی ظفر کے بیان پر جرح کے لیے وکلاء کو طلب کر لیا۔

لاہور کے سیشن کورٹ لاہور کے ایڈیشنل جج امجد علی شاہ نے اداکار علی ظفر کی جانب سے میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت کی،علی طفر کی جانب سے پیش کی گئی خاتون گواہ سارہ رحمٰن نے اپنے بیان قلمبند کرواتے ہوئے بتایا کہ علی ظفر پر جھوٹا اور بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، کبھی نہیں دیکھا کہ علی ظفر نے کسی کو حراساں کیا ہو۔

اس موقع پر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بیان پر جرح کے لیے سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کی جائے، ایک سال سے انصاف کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں۔

سپریم کورٹ نے بھی جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے، جس پر میشاء شفیع کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے ایسا کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کے وکلا کو علی ظفر کے بیان پر جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت انیس ستمبر تک ملتوی کردی۔