Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مشتعل مرغے نے 76 سالہ معمر خاتون کی جان لے لی

شائع 12 ستمبر 2019 03:13pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر ایسے واقعات سننے میں آتے رہتے ہیں جن پر یقین کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے، آج بھی ہم آپ کو ایک ایسا ہی واقعہ بتانے جارہے ہیں جو گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں پیش آیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں جنوبی آسٹریلیا میں ایک مشتعل مرغے نے 76 سالہ معمر خاتون کی ٹانگوں میں اتنی ٹھونگیں ماریں کہ وہ لہولہان ہوکر موت کی وادی میں جا سوئیں۔

عمر رسیدہ خاتون نے اپنے گھر میں مرغیاں پال رکھی تھیں، ایک صبح جب وہ مرغیوں کے انڈے جمع کرنے صحن میں پہنچیں تو ایک مرغا اچانک مشتعل ہوکر ان پر حملہ آور ہوگیا۔

مرغے نے ان کی ٹانگوں میں اتنی ٹھونگیں ماریں کہ وہ شدید زخمی ہوگئیں اور تیزی سے خون بہنے کے باعث وہ بے ہوش ہوگئیں اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گئیں۔