Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

نفرت انگیز تقاریر کا معاملہ: بانی ایم کیو ایم کی ضمانت میں دوبارہ توسیع

شائع 12 ستمبر 2019 02:47pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن: نفرت انگیز تقاریر کے معاملے میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی ضمانت میں دوسری بار توسیع کردی گئی، وہ ضمانت ختم ہونے پر سدرک پولیس اسٹیشن میں دوبارہ پیش ہوئے تھے۔

برطانوی پولیس کی جانب سے الطاف حسین کو ضمانت ختم ہونے پر بلایا گیا تھا، انہیں اگست دو ہزار سولہ میں پاکستان کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور کرائم ایکٹ چوالیس کے تحت جون دو ہزار انیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور بتیس گھنٹے زیر حراست رکھ کر سوالات اور تحقیقات کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل جولائی میں ان کی ضمانت میں ستمبر تک توسیع کر دی گئی تھی اور آج ایک بار پھر اسی کیس میں ان کی ضمانت ختم ہوگئی تھی تاہم وہ سدرک پولیس اسٹیشن میں دوبارہ پیش ہوئے اور ضمانت میں توسیع کے بعد رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ سدرک پولیس اسٹیشن سے گھر روانہ ہوگئے۔