Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مریض کے پیٹ سے 20 چمچے اور جیولری برآمد

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2019 02:39pm
یہ تمام اشیاء ایک مریض کے پیٹ سے نکالی گئیں یہ تمام اشیاء ایک مریض کے پیٹ سے نکالی گئیں

مصر میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک مریض کے پیٹ سے 20 چمچے، 4 کانٹے اور متعدد ٹوتھ برش نکال لئے، مریض کو پیٹ میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد اس کی سرجری کرکے یہ تمام چیزیں نکالی گئیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے ڈیلی ٹائمز کے مطابق المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں ایک 20 سالہ ذہنی مریض نوجوان کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی۔

ڈاکٹروں کی جانب سے ضروری معائنے اور ایکسرے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاء کے علاوہ زیورات اور زنجیریں بھی موجود ہیں۔

ڈاکٹروں نے فوری طور پر مریض کا آپریشن کرتے ہوئے اس کے پیٹ سے متعدد عجیب و غریب چیزیں نکال لیں اور معلوم ہوا کہ اس شخص نے یہ تمام چیزیں گزشتہ 6 ماہ کے دوران نگلی تھیں۔

اس آپریشن کے بعد اب مریض کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔