Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سری لنکن بورڈ کی پریس ریلیز، پی سی بی کا ردعمل بھی آگیا

شائع 11 ستمبر 2019 05:10pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: سری لنکن بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز پر پی سی بی کا ردعمل آگیا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم نے سری لنکا کرکٹ کا بیان دیکھا ہے، ہمارے ساتھ سری لنکا کرکٹ ٹیم کی حفاظت سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ یا کسی بھی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔

پی سی بی سری لنکا کرکٹ ٹیم کی مکمل حفاظت اور سیکورٹی کے عزم کو دہراتا ہے اور اس سلسلے میں بورڈ سری لنکا کرکٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ آج سری لنکن بورڈ کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ سری لنکن حکومت کو اطلاع ملی ہے کہ پاکستان میں سری لنکن ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے۔