Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سری لنکن کھلاڑیوں کے انکار پر رمیز راجہ کا مایوسی اور حیرت کا اظہار

شائع 11 ستمبر 2019 04:56pm
سابق کپتان اور 1992 کی ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ/ فائل فوٹو سابق کپتان اور 1992 کی ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ/ فائل فوٹو

پاکستان کے سابق اوپننگ بلے باز اور موجودہ مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی سری لنکا کے 10 کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کرنے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ معلوم نہیں کہ ایسی کیا وجہ ہوئی کہ سری لنکا کے دس کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان پر آنے سے انکار کردیا۔

کرکٹ کے راجہ نے مزید کہا کہ ان میں سے کئی کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان پر آنے کے بجائے فرنچائیز کرکٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ باعث حیرت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سری لنکا کے 10 کھلاڑیوں (جن میں ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے اور ٹی ٹوینٹی کپتان لاستھ مالنگا بھی شامل ہیں) نے پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کرلی تھی۔