Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پاکستان نے آپ کیلئے بہت کچھ کیا، اب آپ کی باری ہے: شعیب اختر

شائع 11 ستمبر 2019 04:15pm
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر/ فائل فوٹو سابق فاسٹ بولر شعیب اختر/ فائل فوٹو

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نے سینیئر سری لنکن کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان سے معذرت کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے 10 سری لنکن کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ پاکستان سے معذرت کرنے پر مایوسی ہوئی ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے سری لنکا کرکٹ کیلئے بڑی سپورٹ رہا ہے، حال ہی میں ایسٹر دھماکوں کے باوجود ہم نے اپنی انڈر 19 ٹیم کو وہاں بھجوایا جو اس تمام تر صورتحال کے بعد سری لنکا کا دورہ کرنے والی پہلی انٹرنیشنل ٹیم تھی۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی 1996 کے ورلڈکپ کو بھول جائے جب آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ پاکستان نے بھارت کے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ ٹیم بنائی اور کولمبو میں دوستانہ میچ کھیلا۔

ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم سری لنکا کی طرف سے تعاون کی توقع رکھتے ہیں، ان کا بورڈ تعاون کر رہا ہے، کھلاڑیوں کو بھی تعاون کرنا چاہیئے۔