Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر: بھارتی دہشتگردی، 1 نوجوان شہید،8 گرفتار

اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2019 04:12pm

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے اور اب بھارتی فوج کی حالیہ دہشت گردی میں سوپور ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آصف مقبول نامی یہ نوجوان گاڑی میں سفر کررہا تھا کہ بھارتی فوج نے اس پر فائرنگ کردی جس سے یہ موقعے پر ہی شہید ہوگیا۔

اس سے پہلے بھارتی فوج نے سوپور میں کارروائی کرتے ہوئے آٹھ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون اڑتیسویں روز میں داخل ہوگیا ہے اور اب بھی مقبوضہ وادی کادنیا بھر سے رابطہ منقطع ہے اور ہرطرح کی انٹرنیٹ سروس ، ٹیلی فون لائنز، موبائل سروس بند ہے جبکہ ٹیلی ویژن کی نشریات کو بھی پانچ اگست سے بندش کا سامنا ہے  ۔ آج بھی مقبوضہ کشمیر میں تمام کاروبار زندگی معطل رہا اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب رہی ۔

مقبوضہ وادی میں اب خوراک کا بحران بھی پیدا ہونے لگا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اس سے وہاں پر انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔

پہلے بعض بھارتی پبلک سرونٹس نے بھی مودی سرکار کی کشمیر سے متعلق پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے استعفی دے دیا تھا۔