Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

اُرمیلا متونڈکر نے پارٹی رکنیت سے استعفی کیوں دیا ہے؟

شائع 11 ستمبر 2019 03:04pm
بھارتی اداکارہ و سیاست دان اُرمیلا متونڈکر/ فائل فوٹو بھارتی اداکارہ و سیاست دان اُرمیلا متونڈکر/ فائل فوٹو

بھارت کی مشہور اداکارہ و سیاستدان اُرمیلا متونڈکر نے صرف 5 ماہ بعد ہی کانگریس سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اُرمیلا متونڈکر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر بہت زیادہ گروپنگ کی وجہ سے وہ ایسا کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں چھوٹے چھوٹے معاملات پر ہونے والی اندرونی سیاست کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہتی، ممبئی میں کانگریس کے اہم عہدیدار یا تو تبدیلی لانے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے یا پھر وہ پارٹی کی تنظیم کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کیلئے مخلص ہی نہیں ہیں۔

Image result for urmila matondkar

انہوں نے مزید کہا کہ میری سیاست اور سماجی حساسیت مجھے پارٹی کے اندر لوگوں کے ذاتی مفادات کیلئے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیتے، میں تو ممبئی کانگریس میں ایک بڑے مقصد کی جانب دیکھ رہی تھی۔

یاد رہے کہ اُرمیلا مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے پر مودی سرکار کیخلاف بھی پھٹ پڑی تھیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میرے ساس اور سسر کشمیر میں رہتے ہیں اور میرے شوہر مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ 22 روز سے اپنے والدین سے بات تک نہیں کرسکے ہیں۔

Image result for urmila matondkar

اپنے اس بیان کے بعد اُرمیلا کو انتہاپسند بھارتیوں کی جانب سے غدار بھی قرار دیا گیا تھا۔

اُرمیلا کے استعفے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے یہ بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اندرونی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا تھا جس پر جلتی نے تیل کا کام کیا اور انہوں نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

Related image

واضح رہے کہ اُرمیلا نے لوک سبھا الیکش سے قبل ہی کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے شمالی ممبئی کے حلقے سے بی جے پی کے امیدوار گوپال شیٹھی کے خلاف الیکشن میں حصہ لیا تھا، تاہم وہ یہ مقابلہ ہار گئی تھیں۔