Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

'کراچی پر بننے والی وفاق کی کمیٹی پر اعتماد میں نہیں لیا گیا'

اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2019 08:37am
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ-فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے انہیں کراچی پر بننے والی وفاق کی کمیٹی پر اعتماد میں نہیں لیا گیا نہ ہی ان سے کوئی مشورہ کیا گیا۔

گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر ایک ساتھ حاضری ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو میں کراچی کمیٹی پر وفاق اور سندھ حکومت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ انہیں وفاق کی کمیٹی پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے سرعام شکوے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کمیٹی کا حدود اربع بتا دیا۔

انہوں نے اٹھارویں ترمیم چیلنج کرنے کی افواہوں کی بھی تردید کردی۔

کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کی رپورٹ کا سب کو انتظار ہے۔شاید کراچی کی قسمت بدل جائے، لیکن بظاہر تو ایسا نظر نہیں آرہا۔