Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

کوئٹہ : نویں محرم کا جلوس سخت حفاظتی انتظامات  میں اختتام پذیر

شائع 09 ستمبر 2019 02:11pm

کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا روایتی جلوس سخت حفاظتی انتظامات میں اختتام پزیز ہوگیا۔

نویں محرم الحرام کے موقع پر ذوالجناح کا روایتی جلوس عثمان روڈ سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستے سے ہوکر امام بارگاہ ناصر العزاء تک آیا اس موقع پر سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے۔

جلوس کے موقع پر امام بارگاہ ناصر العزاء کے قریب تمام دکانوں کو سیل کیا گیا تھا قبل ازیں علامہ ضل ثقلین نے مجلس سے خطاب کیا۔

نویں محرم الحرام کا روایتی جلوس کی نگرانی مرکزی کنٹرول روم سے کی جاتی رہی جلوس پر امن طور ہر اختتام پزیر ہوا۔