کوئٹہ : نویں محرم کا جلوس سخت حفاظتی انتظامات میں اختتام پذیر
کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا روایتی جلوس سخت حفاظتی انتظامات میں اختتام پزیز ہوگیا۔
نویں محرم الحرام کے موقع پر ذوالجناح کا روایتی جلوس عثمان روڈ سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستے سے ہوکر امام بارگاہ ناصر العزاء تک آیا اس موقع پر سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے۔
جلوس کے موقع پر امام بارگاہ ناصر العزاء کے قریب تمام دکانوں کو سیل کیا گیا تھا قبل ازیں علامہ ضل ثقلین نے مجلس سے خطاب کیا۔
نویں محرم الحرام کا روایتی جلوس کی نگرانی مرکزی کنٹرول روم سے کی جاتی رہی جلوس پر امن طور ہر اختتام پزیر ہوا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.