Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

ملک بھر میں محرم کے چھوٹے بڑے جلوس رواں دواں

شائع 09 ستمبر 2019 02:05pm

نواسہ رسول- جگر گوشہ بتول- حسین ابن علی کے عشق الہی اور عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں ذکرحسین کی گونج ہے اور شہر شہر ماتم کدہ اور گلی گلی، نوحہ کناں ہے- عزا دار ماتم داری ،سینہ کوبی اور نوحہ خوانی میں مصروف ہیں- کراچی۔ لاہور۔ اسلام آباد۔ کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

غم حسین میں ذکر حسین-!   شہدائےکربلا کی لازوال   قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں ماتمی جلوس اور  مجالس عزا اور نوحہ خوانی، اور  گلی گلی میں پانی کی سبیلوں  اور  لنگر اور نیاز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 قافلہ حسینی کی عظیم قربانی کی یاد میں جلوس برآمد-کراچی میں نشترپارک سے برآمد ہوا۔ مرکزی جلوس منزل کی  جانب رواں دواں ہے۔مقررہ راستوں  سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں  کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔

  لاہورميں مرکزی ماتمی جلوس پانڈو اسٹريٹ اسلام پورہ سے نکلا جو پرانی انارکلی، خیمہ سادات سے ہوتا ہوا رات کو واپس پانڈو اسٹريٹ پہنچ کر اختتام پذير ہوگا۔

پشاورمیں پہلا جلوس امام بارگاہ  حسینیہ حال صدر سےبرآمد ہوا- اور اب مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے-  جبکہ ذوالجناح جلوس امام بارگاہ   بی بی صاحبہ سے نکلا۔

کوئٹہ میں نویں محرم کا مرکزی کا جلوس امام بارگاہ ناصراعزاء  سےبرآمد ہوکر منزل کی گامزن ہے۔ سکھر میں ساڑھے پانچ سو سالہ  قدیمی  کربلا کا تعزیہ منزل کی جانب رواں دواں  ہے۔

حیدرآباد، اسلام آباد،گوجرانوالہ، فيصل آباد، ملتان، بہاولپور، ہنگو سمیت ديگر شہروں ميں بھی علم اور ذوالجناح کے جلوس مقررہ راستوں پر گامزن ہیں۔