Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر: محرم کے جلوس پر بھارتی فوج کا حملہ، چار صحافی زخمی

شائع 07 ستمبر 2019 05:46pm

مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر بھارتی فوج کے  دھاوے کے دوران چار صحافی زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر بھارتی بزدل فوج نے دھاوا بول دیا،

سری نگر کے علاقے حسن آباد میں محرم سے متعلق عزاداروں کا جلوس جارہا تھا کہ بھارتی فوج نے اس پر آنسو گیس ، پالیٹ گنز سے حملہ کردیا ، حملے کے نتیجے میں چار صحافی زخمی ہوگئے ۔

واقعے کے دوران بھارتی پولیس نے جلوس کی کوریج کرنے والے کیمرہ مین کا کیمرہ بھی توڑ ڈالا ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل تھری سیونٹی کے خاتمے کےبعد وہاں پر مسلسل کرفیو نافذ ہے اور بھارتی فوج کشمیریوں کو ان کے مذہبی فرائض کی ادائیگی سے بھی روک رہی ہے۔