Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

بیوروکریٹس کو کنٹرول کرنے کیلئے مراسلہ

شائع 07 ستمبر 2019 03:11pm

وفاقی حکومت نے بیوروکریٹس کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک اور مراسلہ جاری کردیا ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے وفاقی سیکرٹریز ،ایڈیشنل سیکرٹریز انچارج کے نام ہدایت نامہ جاری کردی گئیں۔

 کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق وفاقی سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز انچارج جمعہ اور پیرکو اپنے آبائی اضلاع میں میٹنگز کاانعقاد نہیں کرسکیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام وفاقی سیکرٹریز کواسلام آباد چھوڑنے سے پہلے وزیراعظم سے اجازت لینا ہوگی۔ تمام ایڈیشنل سیکرٹریز اپنی وزارت یا ڈویژن کے سیکرٹری کا ایڈیشنل سیکرٹری انچارج سے اسلام آباد سے جانے کی اجازت لیں گے ۔

مراسلہ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کے لئے مراسلہ جاری کردیا۔ حکومتی اس اقدام سے ٹی اے ڈی اے کی مد میں حکومت کو لاکھوں کی بچت ہوگی۔