Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت، اہلخانہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

شائع 07 ستمبر 2019 03:07pm

پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے والد اور دیگر اہلخانہ نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اہلخانہ کو جوڈیشل انکوائری اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ رحیم یار خان میں جوڈیشل انکوائری آفیسر نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 ایوان وزیر اعلی میں صلاح الدین کے والد، اہلخانہ اور وکلاء نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ نے صلاح الدین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ کو یقین دہانی کروائی کہ صلاح الدین کی موت کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائیں گے، جوڈیشل انکوائری کیلئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ایسے واقعات کی مستقل روک تھام کیلئے قانون سازی کریں گے۔

 دوسری جانب رحیم یار خان میں ڈی پی او عمر سلامت کی درخواست پر سیشن جج کی ہدایت پر بننے والے جوڈیشل انکوائری آفیسر شیخ فیاض حسین نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایم ایس شیخ زید اسپتال غلام ربانی اور واقعے میں ملوث پولیس ملازمین کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔