Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

غلطی سے سرحد پار کرنے والے شہریوں کو بھارت نے دہشتگرد بناڈالا

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2019 03:28pm

بھارت کی ایک اوربھونڈی کوشش ، غلطی سے سرحد پارکرنے والے پاکستانی شہریوں کو مبینہ دہشتگرد بناکر پکڑنے کا جھوٹا دعوی کردیا ۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے اکیس اگست کوغلطی سے سرحد پارکرنے والے دوپاکستانی شہریوں کوپکڑا ، بھارتی فوج نے دونوں کسانوں سے زبردستی بیانات لیے اورفالس فلیگ آپریشن کی بنیاد بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

 ،بھارت بازنہ آیا ،کشمیری کسانوں کودہشتگردی قراردینے لگا، فالس فلیگ آپریشن کرنے کی بھونڈی کوشش بھی جاری ہے۔

  ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکے مطابق 21 اگست کوحاجی پیرسیکٹرکے مقام پر دوپاکستانی کسان غلطی سے ایل اوسی پارکرگئے جنہیں بھارتی فوج نے گرفتارکرلیا ،27 اگست کوپاکستانی حکام نے محمدناظم اورخلیل احمد کی گرفتاری کے معاملے پر ہاٹ لائن پربھارتی حکام کو آگاہ کیا جس پر بھارتی حکام نے معمول کی قانونی کارروائی کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی کروائی۔

تاہم دو ستمبر کو بھارتی میڈیا نے دونوں افراد کوکالعدم تنظیموں کا رکن قراردینے کا جھوٹا دعویٰ کردیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ تین اگست کو ہفتہ وارہاٹ لائن رابطے پربھارتی حکام کیساتھ غلط میڈیا رپورٹس سےمتعلق بھی اگاہ کیا ، 4 ستمبرکوجھوٹے فلیگ آپریشن کا دعوی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے دونوں کسانوں کودہشت گرد ظاہرکرنے کیلئے من گھڑت کہانی سنا ڈالی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے دونوں تشدد کرکے کشمیری کسانوں سے زبردستی بیانات لیے،کشمیری کسانوں کو راولپنڈی کے رہائشی ہونے کا بیان دینے پرمجبورکیا جبکہ دونوں دونوں شہری ایل اوسی کے قریب گاؤں تیرہ بن کےرہائشی ہیں۔