Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی پاکستان پہنچ گئے

شائع 07 ستمبر 2019 10:43am

Untitled-2

اسلام آباد: امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کی سربراہی میں وفد پاکستان پہنچ گیا۔ سترہ رکنی امریکی وفد خصوصی طیارے پر نورخان ایئربیس پہنچا۔

ذرائع کے مطابق امریکی وفد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاکستانی عسکری و سیاسی شخصیات سے ملاقات کرے گا۔

موجودہ حالات میں جنرل کینتھ مکینزی کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔