Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پنجاب: اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جیل میں بی کلاس سہولیات مہیا

شائع 06 ستمبر 2019 03:55pm

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو جیل میں بی کلاس سہولیات مہیا کرنے کے لئے کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیاہے۔

  جیل ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے،2 روز قبل حمزہ شہباز کو جوڈیشنل ریمانڈ پر نیب آفس سے کیمپ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل میں اضافی سیکیورٹی اور بی کلاس دی جائے گی,اور انہیں الگ بیرک میں رکھاگیاہے،حمزہ شہباز کو جیل مینیوئل کے مطابق سہولیات دی گئیں ہیں۔