Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

جی آئی ڈی سی کے معاملے پر کورٹ سے رجوع

شائع 06 ستمبر 2019 03:48pm

وفاقی حکومت نے  گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔  اٹارنی جنرل نے دائر درخواست میں  مقدمات فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا  کی ہے۔

 گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے معاملے میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت میں دائر درخواست میں جی آئی ڈی سی کے مقدمات فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گیس انفراسٹرکچر سے متعلق مقدمات 2017 سے زیر التوا ہیں، مقدمات کی وجہ سے حکومت کا بہت بڑا ریونیو پھنسا ہوا ہے، جے آئی ڈی سی سے متعلق مقدمات کو جلد سماعت کیلئے لگایا جائے۔