Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

سارک اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے نام

شائع 06 ستمبر 2019 03:33pm

انٹرنیشنل اسنوکر میں ایک اور ٹائٹل پاکستان کے نام ہوگیا، قومی کیوئٹس اسجد اقبال نے بنگلادیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں ہونے والی پہلی سارک اسنوکرچیمپئن شپ جیت لی۔

 فائنل میں اسجداقبال نے ہم وطن محمد بلال کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔تیرہ فریمز کے مقابلے میں اسجد اقبال کو ایک وقت پر چھ تین سے برتری حاصل تھی،، پھر محمد  بلال نے اگلے تینوں فریمز جیت کر ہلچل مچادی۔

ٹائٹل کا فیصلہ آخری فریم کی آخری بال پر ہی ہوا، اسجد اقبال نے سات چھ فریم سے ٹائٹل جیت لیا، دونوں فائنلسٹس نے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو دھول چٹائی تھی۔ اسجد اقبال اور محمد بلال کی جوڑی نے رواں برس ورلڈ ٹیم کپ کا ٹائٹل بھی جیت رکھا ہے۔