Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

نیب : شرجیل میمن کیخلاف ریفرنس کی منظوری

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2019 03:25pm

 

نیب ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں تین ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا ہے۔ چیئرمین نیب نے تین ریفرنسزدائر کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف کرپشن پر ریفنرنسز دائر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے کا الزام ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  شرجیل میمن کیخلاف احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائرکیا جائے گا۔

   نیب اعلامیے کے مطابق  اجلاس میں سابق ایم ڈی پی ایس اوعرفان خلیل قریشی اوردیگرکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری بھی دی گئی،۔

  ملزمان پر قومی خزانے کومبینہ طورپرتقریبا 552ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اجلاس میں عبد الحمید اوردیگرکے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

۔ نیب ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں 12انکوائریوں کی منظوری بھی دی گئی۔