Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پاکستان ، چین اور افغانستان کا اہم اجلاس

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2019 02:47pm

 

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، سہ فریقی اجلاس کی صدارت شاہ محمود قریشی کریں گے۔

سہ فریقی مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی تعلقات اور امن عمل کے علاوہ سیکیورٹی تعاون و انسداد دہشت گردی، ترقیاتی تعاون اور کونیکٹیویٹی پر بھی بات ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں سٹیٹ قونصلر و وزیرخارجہ وانگ ژی، صلاح الدین ربانی اور شاہ محمود قریشی اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے، تینوں ممالک کے درمیان ڈائیلاگ کا 2017 میں آغاز ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈائیلاگ کا مقصد باہمی مفادات، اقتصادی تعاون، امن و سلامتی ہے، ڈائیلاگ سے تینوں ممالک کو سیاسی تعاون، افغان امن و مفاہمتی عمل کے لئے مشترکہ کوششوں کا موقع ملتا ہے، پاکستان سیاسی اعتماد سازی، کونیکٹیویٹی اور تعاون کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، مشترکہ تشویش کے امور پر وسیع تر مفاہمت ضروری ہے۔