'کیا عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی'
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا بتیسواں دن ہے،مودی حکومت کی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کا گھیراو کررکھا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی ؟
ٹوئیٹ میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں بچوں اور خواتین سمیت متعدد کشمیری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کشمیریوں کو گرفتار کرکے بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کیا گیا ہے،دنیا کشمیر میں جاری بین القوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھے۔
India's violation of all international laws including humanitarian laws is there for the world to see. So why is the world silent? Is the international community's humanity dead when Muslims are being persecuted? What message is being sent to the 1.3 bn Muslims across the world?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2019
وزیراعظم نے ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ مقبوضہ وادی میں اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے، بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی نہ ہونےکی وجہ سےقلت ہے جبکہ مواصلات بندہونےکےباعث کشمیریوں کارابطہ منقطع ہے۔
Hospitals have run out of medical supplies; basic necessities are in short supply but a communication blackout has deprived Kashmiris a voice to the outside world & their families. Despite this, tales of horror are finding their way into the international media.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2019
انہوں نے ایک مرتبہ پھر شکوہ کیا کہ عالمی میڈیامیں کشمیرمیں جاری بربریت کےبارے میں بتایاجارہاہے،دنیا مسئلہ کشمر پر خاموش کیوں ہے،مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں،عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی ہے ؟
Comments are closed on this story.